گوجرہ کے نواحی گاؤں 298ج ب کے قریب دو موٹر سائیکل سواروں کی پولیس وین پر فائرنگ سے زیرحراست 2 ڈاکو مارے گئے۔
تھانہ سٹی پولیس عتیق عرف تیقا اور اویس کو انکی نشاندہی پر برآمدگی کے لئے لے جا رہی تھی کہ ان کے دو موٹرسائیکل سوار مسلح ساتھیوں نے انہیں چھڑوانے کے لیے پولیس وین پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ ملزمان کی فائرنگ سے ان کے اپنے ہی زیر حراست دونوں ساتھی عتیق عرف تیقا اور اویس زخمی ہو گئے۔
پولیس کی جوابی فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار ملزمان فرار ہو گئے، پولیس نے دونوں زخمی ڈاکوؤں کو ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔
جاں بحق دونوں ڈاکو خطرناک ڈکیت گینگ کے سرغنہ تھے اور جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی حراست میں تھے، پولیس نے فائرنگ کرنے والوں کی گرفتاری کے لئے ناکہ بندی کر دی۔