گوجرانوالہ میں عالمی ریکارڈ قائم کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی

گوجرانوالہ: گوجرانوالہ میں آج ایک اور عالمی ریکارڈ قائم کرنے کی تیاریاں مکمل کی گئی ہیں ، آج ایک منٹ میں 50 ہزار پودے لگا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا جائے گا۔

گوجرانوالہ کے سرکاری سکولوں کے ساڑھے بارہ ہزار طالبعلم پودے لگائیں گے ، پودے اندرون شہر جی ٹی روڈ کی گرین بیلٹ پر لگائے جائیں گے ، اس دوران انتظامیہ کی جانب سے پودے لگاتے طلبہ کی کیمروں اور ڈرون سے فوٹیج بنائی جائے گی جو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی انتظامیہ کو بھجوائے جائیں گے۔

دوسری جانب لیگی ایم پی اے توفیق بٹ کی جانب سے 50 ہزار پودے لگانے کے منصوبے پر اعتراض کیا گیا ہے ، توفیق بٹ نے پنجاب اسمبلی میں درخواست جمع کرائی جس میں کہا گیا کہ شہر میں 50 ہزار پودے لگائے تو شہر جنگل بن جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں