گرین لینڈ سمٹ پر تاریخ میں پہلی مرتبہ بارش ریکارڈ

تاریخ میں پہلی مرتبہ گرین لینڈ کی سطح سمندر سے 2 میل بلند چوٹی پر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق حال ہی میں گرین لینڈ سمٹ کا درجہ حرارت ایک دہائی سے بھی کم عرصے کے دوران نقطہ انجماد سے بھی بڑھ گیا جس کے بعد گرم ہوا کے نتیجے میں گرین لینڈ کی سطح پر شدید بارش دیکھنے میں آئی اور 7 ارب ٹن پانی برفانی پٹی پر برس پڑا۔

نیشنل اسنو اینڈ آئس ڈیٹا سینٹر کے مطابق 1950 سے مرتب کیے جانے والے ریکارڈ کے بعد یہ برفانی پٹی پر ریکارڈ کی گئی تیز ترین اور پہلی بارش تھی جس کے نتیجے میں برف پگھلنے کی مقدار روزانہ برف پگھلنے کی مقدار سے تقریباً 7 گنا زیادہ تھی۔

نیشنل اسنو اینڈ آئس ڈیٹا سینٹر کے ماہرین کے مطابق گرین لینڈ کی سطح پر تیز ترین بارش اس بات کا ثبوت ہے کہ گرین لینڈ تیزی سے گرم ہورہا ہے اور جو کچھ ہورہا ہے اس کی نظیر نہیں ملتی.

اپنا تبصرہ بھیجیں