گرین لائن بس منصوبہ حتمی مراحل میں داخل ، 80 بسیں تیار، گورنر سندھ

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں وفاقی حکومت کے زیر اہتمام گرین لائن بس منصوبہ حتمی مراحل میں داخل ہوگیا۔ گرین لائن بس منصوبے کے لئے 80 بسیں تیار ہو گئیں۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے بسوں کی تیاری اور روانگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دو بحری جہاز چینی بندگاہ سے کراچی پورٹ کے لئے روانہ ہوگئے ہیں، تیار کی جانے والی بسیں رواں ماہ میں کراچی پورٹ پر پہنچ جائیں گی۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ جہاز تیانجن پورٹ سے اگست کے وسط تک نکل جائیں گے، امید ہے کہ ایک ہفتہ کے اندر ان بحری جہاز پر لوڈ ہو کر جلد کراچی پہنچیں گی۔ گرین لائن بس منصوبے سے شہریوں کو ٹرانسپورٹ کے مسائل سے کچھ ریلیف ضرور ملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں