گداگری میں ملوث پائے جانے والوں کو ملک بد ر اور بلیک لسٹ کیا جائے گا

ریاض: سعودی عرب میں نئے قوانین کے تحت وہ غیرملکی جو گداگری میں ملوث پائے گئے وہ مملکت سے بے دخل اور بلیک لسٹ کردیے جائیں گے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انسداد گداگری کا نیا قانون 11 دفعات پر مشتمل ہے جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ گداگروں کو 6 ماہ تک قید یا پچاس ہزار ریال تک جرمانہ ہوگا، یہ دونوں سزائیں ایک ساتھ بھی دی جاسکتی ہیں۔ جبکہ بھکاری اگر تارکین وطن ہوئے تو انہیں ملک بدر کردیا جائے گا۔

بھکاریوں یا اس کام کے لیے اکسانے والوں کو بھی سزائیں اور جرمانے ہوں گے۔ گداگروں کے گروہ کے سرغنے کو ایک برس قید یا ایک لاکھ ریال جرمانے کی سزا ہوگی اور دونوں سزائیں بھی دی جاسکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں