جوہر کے علاقے میں رفاہی پلاٹوں پر 30 ستمبر کو کارروائی کا منصوبہ بنالیا، جس کیلئے پولیس کے ساتھ رینجرز سے بھی مدد طلب کی گئی ہے۔
سپریم کورٹ نے شہر قائد میں تجاوزات کیخلاف بلا تفریق کارروائی کی ہدایت کر رکھی ہے، جس کیلئے کے ایم سی اور کے ڈی اے وقتاً فوقتاً کارروائی کرتے رہتے ہیں۔
ادارہ ترقیات کراچی (کے ڈی اے) نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں گلستان جوہر میں رفاہی پلاٹوں پر قبضہ خالی کرانے کیلئے 30 ستمبر کو آپریشن کا فیصلہ کیا ہے، جس کیلئے رینجرز سے بھی مدد طلب کی گئی ہے۔
کے ڈی اے نے پولیس حکام کو بھی خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گلستان جوہر آپریشن کیلئے مرد و خواتین پولیس اہلکار فراہم کئے جائیں۔
رپورٹس کے مطابق گلستان جوہر کے بلاک ایک، دو اور تین میں رفاہی پلاٹوں پر قبضہ ہے۔
واضح رہے کہ کے ایم سی نے رواں سال جنوری سے شروع کئے تجاوزات کیخلاف آپریشن میں محمود آباد نالہ، گجر نالہ اور اورنگی ٹاؤن ٹاؤن نالہ پر قائم تجاوزات ختم کردی، جس میں ہزاروں گھروں کو مسمار کیا گیا.