کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی، مالکان سمیت متعلقہ ادارے بھی ذمے دار قرار

کراچی کے علاقے کورنگی کی فیکٹری میں لگنے والی آگ کے معاملے میں فیکٹری مالکان کے ساتھ متعلقہ ادارے بھی ذمے دار قرار دے دیےگئے۔

کراچی کی سیشن عدالت نے کیس میں ملزمان کی درخواست ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

جاری کیے گئے تحریری فیصلے کے مطابق، رہائشی پلاٹ پر متعلقہ اداروں کی اجازت کے بغیر فیکٹری بنائی گئی۔

تحریری فیصلےمیں کہا گیا ہے کہ عمارت میں آگ سے بچاؤ کے انتظامات نہیں تھے، فیکٹری کا دروازہ بندہونے کے باعث 17 افراد کی جان گئی۔

فیصلے میں مزید کہا گیا ہےکہ جائے وقوع پر فائر بریگیڈ تاخیر سے پہنچی تھی جبکہ سول ڈیفنس کا عملہ بھی غیرتربیت یافتہ تھا۔

فیکٹری میں آتشزدگی :ہوا کیا تھا؟
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کورنگی میں ایک کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی سے 17 مزدور جاں بحق ہو گئے تھے۔

کورنگی کے علاقے مہران ٹاؤن میں واقع کیمیکل فیکٹری میں صبح 10 بجے کے قریب آگ لگی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری میں پھیل گئی۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فائر بریگیڈ حکام کا کہنا تھا کہ فیکٹری میں مختلف اشیاء بنانے میں استعمال ہونے والا کیمیکل موجود تھا، آگ کیمیکل کے ڈرم میں لگی اور پوری فیکٹری میں پھیل گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں