کوٹری: مسافر ٹرین کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، ٹریک مکمل بند

جامشورو میں کوٹری اسٹیشن کے قریب علامہ اقبال ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

ریلوے حکام کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس سیالکوٹ سے کراچی آ رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئی۔ تاہم اس حادثے میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو کے لیے عملے کو طلب کیا گیا ہے اور جلد ٹریک بحال کردیا جائے گا۔

ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اترنے کے بعد کراچی کا مین ٹریک مکمل بند ہوگیا ہے اور مسافر ٹرینوں کی روانگی بند کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں