کورونا کے وار جاری ، ایک ہی دن میں4ہزار 786کیسز رپورٹ

اسلام آباد: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے سبب مزید 73 افراد جاں بحق جبکہ چا ہزار 786 کورونا کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.09 فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59 ہزار 136 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں کورونا کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 24 ہزار 339 جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 94 ہزار 699 ہو گئی۔


سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعدادچار لاکھ نو ہزار 578، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 51 ہزار 466، پنجاب میں تین لاکھ 70 ہزار 599، اسلام آباد میں 93 ہزار 339، بلوچستان میں 31 ہزار 507، آزاد کشمیر میں 28 ہزار 982 اور گلگت بلتستان میں نو ہزار 228 ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں