کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9فیصد سے بھی تجاوز کرنے لگی

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر کورونا وائرس کے سبب مزید 60افراد جاں بحق جبکہ پانچ ہزار 661نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 9.06 فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی)کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 62 ہزار 462 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں کورونا کے باعث اموات کی تعداد 23 ہزار 635 جبکہ مثبت کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 53 ہزار 660 ہو گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 92 ہزار 433، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 46 ہزار 485، پنجاب میں تین لاکھ 60 ہزار 494، اسلام آباد میں 89 ہزار 117، بلوچستان میں 30 ہزار 880، آزاد کشمیر میں 25 ہزار 778 اور گلگت بلتستان میں آٹھ ہزار 473 ہو گئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 122 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں چھ ہزار 98، خیبرپختونخوا چار ہزار 495، اسلام آباد 807، گلگت بلتستان 148، بلوچستان میں 329 اور آزاد کشمیر میں 636 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں