کورونا کیسز میں اضافہ: کراچی اور حیدرآباد میں آج سے انڈور ڈائننگ بند

عالمی وبا کورونا کی پانچویں لہر میں مثبت کیسز کی تعداد بڑھنے کے بعد سندھ کے بڑے شہروں کراچی اور حیدر آباد میں آج سے انڈور ڈائننگ پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

انڈور ڈائننگ پر پابندی کے لیے محکمہ داخلہ سندھ نے ترمیمی نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا ہے۔

حکومت سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں انڈور تقریبات پر 15 فروری تک پابندی عائدکی گئی ہے جب کہ آؤٹ ڈور تقریبات میں ویکسی نیٹڈ 300 افراد کو شرکت کی اجازت ہو گی۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا میں بھی نئی کورونا پاپندیوں کا اطلاق کر دیا گیا ہے جس کے تحت انڈور ڈائننگ، انڈور شادی اور دیگر تقریبات پر 24 جنوری سے 15 فروری تک پابندی ہوگی۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 23 افراد انتقال کر گئے ہیں جبکہ 7678 نئے مریض بھی سامنے آئے ہیں۔

مزید برآں پنجاب میں اسلام آباد کی نجی یونیورسٹی میں 20کورونا کیسز رپورٹ ہونے کے بعد یونیورسٹی کاکیمپس سیل کر دیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں