کورونا ویکسینیشن نہ کرانے والوں کی سم بند کرنے کا فیصلہ

پشاور میں کورونا ویکسینیشن نہ کرانے والوں کی سم بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر پشاور ریاض محسود کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے اور ‏ویکسینیشن عمل کو تیز کرنے سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا اور تجاویز پر مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں کورونا ویکسینیشن نہ کرانے والوں کی سم بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کمشنر پشاور ‏نے کہا کہ 31 اگست تک ہر کوئی ‏ویکسین لگوائے بصورت دیگر مقررہ تاریخ کے بعد ویکسین نہ لگانے والوں کی سم بند کرنا شروع ‏کریں گے۔

کمشنر پشاور نے  مزید کہا کہ  کورونا ویکسینیشن کے لئے خصوصی اقدامات اٹھا رہےہیں ہفتہ سے گھرگھرموبائل ویکسینیشن سروس شروع کر رہےہیں عوام سے اپیل ہے وہ کورونا  ویکسینیشن کروائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں