کورونا وائرس سے مزید 95اموات، 4016نئے کیسز بھی رپورٹ

ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 95افراد انتقال کر گئے اور 4016نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 62ہزار 496 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4016افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 95افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.42فیصد رہی اور ہلاکتوں کی تعداد 25 ہزار 320 ہو گئی جبکہ مجموعی کیسز 11 لاکھ 40 ہزار 411 تک جاپہنچے ۔
اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3413 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 10 لاکھ 22 ہزار 847 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 92244 ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں