کورونا وائرس،ملک بھرمیں مزید7افراد دم توڑ گئے، 411 نئے کیسز رپورٹ

مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے باعث ملک بھر میں مزید7مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد28704تک پہنچ گئی جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے411نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔

ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد13593تک پہنچ گئی۔ ملک میں کوروناوائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح0.92فیصد تک پہنچ گئی ۔

این سی او سی کے مطابق اب تک7 کروڑ95لاکھ87ہزار750 افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 1لاکھ 79ہزار766افرادکو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔

اب تک4کروڑ96 لاکھ13ہزار535افراد کو مکمل کوروناوائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں1لاکھ79ہزار766افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی دوسری خوراک لگائی گئی۔

اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس ویکسین کی12 کروڑ17لاکھ 77ہزار985خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں3لاکھ6ہزار991کوروناوائرس ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں