کوروناسے مزید 101افراد جاں بحق، 3559 نئے کیسز رپورٹ

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائر س کے سبب مزی101افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 3559نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح6.63 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 53،637کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں، ملک بھرمیں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 896جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 63ہزار 619ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں