کورونا، لاجسٹک اور دیگر مسائل کے باوجود چاول کی برآمدات میں اضافہ غیر معمولی ہے ، عبدالرزاق داؤد

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہےکہ پاکستانی چاول کی برآمدات دو ارب ڈالرز سے بڑھ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ ہمیں اپنے چاول برآمد کنندگان پر فخر ہے ، کورونا، لاجسٹک اور دیگر مسائل کے باوجود چاول کی برآمدات میں اضافہ غیر معمولی ہے۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ برآمدات میں اضافے پر رائس ایکسپورٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان مبارکباد کی مستحق ہے ، حکومت برآمدات میں اضافے کے لیے اپنا تعاون جاری رکھے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں