کوئٹہ انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے فلائٹ آپریشن بحال کردیا گیا

کوئٹہ :کورونا وائر س کے کیسز میں کمی کے بعد صورتحال بہتر ہونے پر کوئٹہ ایئرپورٹ سے انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن بحال کردیا گیا۔کوئٹہ سے 12اپریل کے بعد آج پہلی انٹرنیشنل فلائٹ روانہ ہوئی۔

ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن حکام نے بتایا کہ ایئرپورٹ سے دبئی کے لئے نجی ایئرلائن کی پہلی پرواز روانہ ہوگئی ہےجبکہ دبئی جانے والے مسافروں کے ایئرپورٹ پر ریپڈ کورونا ٹیسٹ بھی کئے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ کورونا کیسز میں اضافے کے باعث کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن کو عارضی طور پرمعطل کردیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں