کشمیر پریمیئر لیگ 2021 کے شیڈول کا اعلان

کشمیر پریمیئر لیگ 2021کے اولین ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا جس کا افتتاحی میچ 6 اگست کو شاہد آفریدی کی راولا کوٹ ہاکس اور شعیب ملک کی میر پور رائلز کے درمیان مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ایونٹ کا آغاز 6 اگست سے ہوگا جبکہ فائنل 17 اگست کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز مظفر آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ کشمیر پریمیئر لیگ کے اولین ایڈیشن کے 19میں سے 12 میچز ڈے اینڈ نائٹ ہونگے۔

ڈائریکٹر آپریشنز تیمور خان نے کشمیر پریمیئر لیگ کے اولین ایڈیشن کے اعلان کے موقع پراپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ کشمیر میں عالمی معیار کی کرکٹ لیگ کا انعقاد ہونے جارہا ہے جس سے نہ صرف خطے میں کرکٹ کے کھیل کو فروغ ملے گا بلکہ دنیا بھر میں یہ پیغام بھی جائے گا کہ یہ خطہ امن کا گہوارہ ہے۔

تیمور خان نے مزید کہا کہ ہرشل گبز اور تلکارتنے دلشان کا کشمیر پریمیئر لیگ میں حصہ لینا نہایت خوش آئند ہے۔ غیر ملکی اسٹارز کی موجودگی میں کشمیر کے نوجوان کھلاڑیوں کو بہت کچھ دیکھنے کا موقع ملے گا۔

ڈائریکٹر آپریشنز کا یہ بھی کہنا تھا مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم میں بین الاقوامی معیار کی فلڈ لائٹس کی روشنیوں میں شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی اور یہ پلیٹ فارم نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کیلئے نہایت مناسب ثابت ہوگا۔

کشمیر پریمیئر لیگ کا مکمل شیڈول

بروز جمعہ، 6 اگست:
رات 8:30 بجے
میرپوررائلز بمقابلہ راولاکوٹ ہاکس

بروز ہفتہ، 7 اگست:
دوپہر 2:00 بجے
باغ اسٹالیئنز بمقابلہ کوٹلی لائنز

بروز ہفتہ، 7 اگست:
رات 7:30 بجے
اوورسیز واریئرز بمقابلہ مظفرآباد ٹائیگرز

بروز اتوار، 8 اگست:
دوپہر 2:00 بجے
میرپور رائلز بمقابلہ باغ اسٹالیئنز

بروز اتوار، 8 اگست:
رات 7:30 بجے
راولاکوٹ ہاکس بمقابلہ کوٹلی لائنز

بروز پیر، 9 اگست:
دوپہر 2:00 بجے
اوورسیز واریئرز بمقابلہ میرپور رائلز

بروز پیر، 9 اگست:
رات 7:30 بجے
راولاکوٹ ہاکس بمقابلہ مظفرآباد ٹائیگرز

بروز منگل، 10 اگست:
دوپہر 2:00 بجے
مظفرآباد ٹائیگرز بمقابلہ کوٹلی لائنز

بروز منگل، 10 اگست:
رات 7:30 بجے
باغ اسٹالیئنز بمقابلہ اوورسیز واریئرز

بروز بدھ، 11 اگست:
دوپہر 2:00 بجے
راولاکوٹ ہاکس بمقابلہ باغ اسٹالیئنز

بروز بدھ، 11 اگست:
رات 7:30 بجے
کوٹلی لائنز بمقابلہ میرپور رائلز

بروز جمعرات، 12 اگست:
دن 11:00 بجے
باغ اسٹالیئنز بمقابلہ مظفرآباد ٹائیگرز

بروز جمعرات، 12 اگست:
سہ پہر 4:00 بجے
راولاکوٹ ہاکس بمقابلہ اوورسیز واریئرز

بروز جمعہ، 13 اگست:
دن 11:00 بجے
اوورسیز واریئرز بمقابلہ کوٹلی لائنز

بروز جمعہ، 13 اگست:
سہ پہر 4:00 بجے
مظفرآباد ٹائیگرز بمقابلہ میرپور رائلز

بروز ہفتہ، 14 اگست:
سہ پہر 4:00 بجے
کوالیفائر (1 بمقابلہ 2)

بروز اتوار، 15 اگست:
سہ پہر 4:00 بجے
ایلیمینیٹر1 (3 بمقابلہ 4)

بروز پیر، 16 اگست:
سہ پہر 4:00 بجے
ایلیمینیٹر2 (کوالیفائر ہارنے والی ٹیم بمقابلہ ایلیمینیٹر 1 جیتنے والی ٹیم)

بروز منگل، 17 اگست:
شام 7:00 بجے
فائنل (کوالیفائر جیتنے والی ٹیم بمقابلہ ایلیمینیٹر 2 جیتنے والی ٹیم)

اپنا تبصرہ بھیجیں