کشمیر پریمیئر لیگ کا آغاز آج سے ہوگا

مظفر آباد: کشمیر پریمیئر لیگ(کے پی ایل) کا آغاز آج سے ہوگا۔آج کھیلے جانے والے پہلے میچ میں شاہد آفریدی کی ٹیم راولا کوٹ اور شعیب ملک کی ٹیم میرپور ہاکس کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

شیڈول کے مطابق آج سے شروع ہونے والی کشمیر پریمیئر لیگ کا فائنل 17 اگست کو کھیلا جائے گا اور تمام میچز مظفر آباد کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
آج کے دن ایک میچ کھیلا جائے،میچ رات ساڑھے آٹھ راولا کوٹ اور میر پور ہاکس کے مابین ہوگا .

کشمیر پریمیئر لیگ کے میچز کے لئے 30 فیصد تماشائیوں کو گراونڈ میں آنے کی اجازت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں