کشمیر پریمیئر لیگ کا آغاز،میرپور رائلز کا ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

مظفرآباد: کشمیرپریمیئرلیگ کا آغاز آج مظفرآباد اسٹیڈیم میں گیا ۔ افتتاحی میچ شعیب ملک کی میرپوررائلز اورشاہد آفریدی کی زیرقیادت راولا کوٹ ہوکس کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔ میر پور رائلز کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر پہلے ںولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

میر پور رائلز اور راولا کوٹ کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے میچ سے قبل کشمیر پریمیئر لیگ کی رنگارنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

کے پی ایل میں سنگل لیگ کی بنیاد پرچھ ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف پندرہ میچ کھیلیں گی۔ پوائنٹ ٹیبل پرسرفہرست چارٹیمیں ناک آؤٹ راؤنڈ کےلیے کوالیفائی کریں گی۔ جس میں پی ایس ایل طرزپرایک کوالیفائراوردوایلی مینیٹرزہوں گے جبکہ فائنل سترہ اگست کو کھیلا جائے گا۔

ایونٹ میں پی سی بی کے غیر کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی شریک ہوں گے ان میں عماد وسیم ، محمد حفیظ اور اعظم خان بھی شامل ہیں۔ٹورنامنٹ میں شریک ہرٹیم پانچ کشمیری کرکٹرزکو شامل کرے گی۔ لیگ کو گلوبل سطح پرمقبول بنانے کے لیے دوسرے ایڈیشن سے بین الاقوامی پلیئرزبھی شامل کیےجائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں