کربلا کے شہداء کو سلام ہے جن کی قربانیوں سے آج اسلام زندہ ہے، شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کربلا کے شہداء کو سلام ہے جن کی قربانیوں کی وجہ سے آج اسلام زندہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے یوم عاشورہ کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ شہادت امام حسین پوری انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواسہ رسول نے کربلا میں دینِ حق کی خاطر اپنے خاندان کو قربان کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں