کراچی پورٹ کے قریب بڑے ایل پی جی جہاز کا انجن خراب

کراچی پورٹ کے قریب مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کے بڑے جہاز  (ٹینکر) کا انجن خراب ہوگیا۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے آپریشن حکام کے مطابق ’گیس یوڈلا‘ نامی جہاز پاناما سے تعلق رکھتا ہے۔

حکام نے بتایا کہ جہاز کو ہنگامی طور پر کے پی ٹی کے نجی ٹرمینل ایس اے پی ٹی پر منتقل کردیا گیا ہے۔

شپنگ ایسوسی ایشن کے مطابق ایس اے پی ٹی نے شپنگ ایجنٹ کو جہاز پر جانے سے روک دیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی کے ساحل پر ہینگ ٹونگ نامی جہاز بھی پھنسا ہوا ہے جس کواب تک نہیں نکالا جاسکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں