کراچی میں پولیس کی منشیات فروش گروہ کیخلاف کارروائی،1 ملزم گرفتار

کراچی میں پولیس نے منشیات گروہ کیخلاف کارروائی کی جس میں1 ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے سلطان آباد میں سرگرم بدنام زمانہ منشیات گروہ کاکی گروپ کا سرغنہ عظمت عرف کاکی شیر شاہ سے گرفتار کرلیا ہے۔

اس ضمن میں ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری نے بتایا ہے کہ  گرفتار ملزم کے قبضہ سے ایک عدد ہینڈ گرنیڈ بم اور غیرقانونی پستول بمعہ لوڈ میگزین برآمد کرلیا گیا ہے۔

ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری نے بتایا ہے کہ ملزم کو ایس ایچ او شیرشاہ انسپیکٹر شاھد محمود چوہدری نے ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شیرشاہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری نے بتایا ہے کہ  گرفتار ملزم اس سے قبل بھی 7 مختلف مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔

ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری نے مزید بتایا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف ایکسپلوزیو ایکٹ و سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں