کراچی میں آج ہلکی بوندا باندی کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر جنوبی اضلاع میں آج بروز اتوار مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ کراچی، ٹھٹھہ اور بدین میں ہلکی بارش یا بوندا باندی کی توقع ہے

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا مطلع ابر آلود رہے گا۔

ادارے کا کہنا ہے کہ اتوار 15 اگست کو شہر کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 27 اعشاریہ 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ شہر قائد میں چلنے والی ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے اور جنوب مغرب سے 23 سے 27 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں

اتوار کے روز کشمیر،اسلام آباد، بالائی/ وسطی پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران بالائی پنجاب ، بالائی/ وسطی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں