کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں اضافہ ، سی پی ایل سی نے رپورٹ جاری کردی

کراچی: سی پی ایل سی نے جولائی میں ہونیوالی اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں واضح اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سی پی ایل سی کی رپورٹ نے پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھادیے۔ جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جولائی کے مہینے میں شہر قائد سے 22 گاڑیاں اسلحہ کے زور پر چھینی گئی اور 138 قیمتی گاڑیاں کار لفٹرز با آسانی طور پر چوری چھپے لے اڑے۔

موٹر سائیکل لفٹرز نے کراچی میں بڑی تعداد میں کاروائیاں کی۔328 موٹر سائیکلوں کو آتشی اسلحہ دکھا کہ چھینا گیا جبکہ شہریوں کی 3752 موٹر سائیکلیں چوری کی گئی۔

جاری کردہ رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی کے مہینے میں اسٹریٹ کرمنلز نے 2091 موبائل فونز سے محروم کیا جبکہ شہر قائد کی پولیس صرف 45 فونز ہی برآمد کرواسکی۔ ماہ جولائی میں اغوا کے 3 کیسسز رپورٹ ہوئے جبکہ ڈکیتی مزاحمت اور دیگر واقعات میں 42 افراد کو موت کے گھاٹ اتارا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں