کراچی سمیت سندھ بھر میں اسکول مزید 10 روز بند رکھنے کا اعلان

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کے مطابق سندھ میں اسکولوں کو مزید 10 دن تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ بورڈ کے امتحانات کے بارے میں فیصلہ محکمہ تعلیم آج کرے گا۔
آج منعقد ہونے والے اجلاس کے بعد وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے فیصلے کو میڈیا سے آگاہ کیا۔
وزیر تعلیم سندھ اور وزیر برائے یونیورسٹی بورڈ آج چیئرمین بورڈ کے ساتھ اجلاس منعقد کریں گے جس میں بورڈ کے تحت جاری امتحانات کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں