کاروباری ہفتے کا آخری روز ، پاکستان اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار میں مندی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس میں ملا جلا رجحان رہا ، مارکیٹ 27پوائنٹس کی کمی سے 44ہزار 871پر بند ہوئی۔

دن بھر مجموعی طورپر 385 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا جس میں 120 کمپنیوں کے شیئرزکی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 249 کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں