کابل ایئر پورٹ کے قریب2دھماکے، بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق، 52زخمی

کابل ایئرپورٹ کے قریب دو دھماکے ہوئے ہیں۔ دھماکوں میں کم سے کم13 افراد جاں بحق اور52 زخمی ہوگئے ہیں۔ رائٹرز کے مطابق زخمی ہونے والوں میں امریکی اور طالبان کے گارڈزبھی شامل ہیں۔

ترجمان طالبان سہیل شاہین نے بتایا کہ کابل ایئر پورٹ میں لوگوں کے جمع ہونے کی جگہ پر 2 دھماکے ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ دھماکوں کے مقامات پر امریکی افواج کا کنٹرول تھا۔

سہیل شاہین نے کہا کہ کابل ایئر پورٹ پرہونے والے دھماکوں کی مذمت کرتے ہیں۔ مجرموں کوانصاف کے کٹہرے میں لانے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔

افغان میڈیا کے مطابق کابل ایئر پورٹ کے مشرقی گیٹ پر دھماکہ ہوا اور بعد میں فائرنگ کی آواز بھی سنی گئی ہے۔
امریکی وزارت دفاع کے ترجمان جان کربی نے بھی دھماکوں کی تصدیق کی ہے۔ جان کربی کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی تعداد کے متعلق فی الحال کچھ نہیں بتایا جاسکتا۔

کابل ایئرپورٹ دھماکے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے

امریکی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ایک دھماکہ ایئرپورٹ کے گیٹ پر ہوا اور دوسرا تھوڑے فاصلے پر بیرن ہوٹل کےقریب۔ جان کربی نے بتایا کہ زخمی ہونے والوں میں امریکی بھی شامل ہیں۔

رائیٹرز کے مطابق جاں بحق افراد میں بچے بھی شامل ہیں۔ پیٹاگون کا کہنا ہے کہ دھماکا خود کش تھا۔

خیال رہے کہ  کابل ایئر پورٹ پر حملے کی اطلاعات موجود تھیں۔ برطانوی وزیربرائے آرمڈ فورسزجیمزہیپی نے خدشہ ظاہر کیا تھا حملہ ہو سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں