کابل ایئرپورٹ دھماکوں کی ذمہ داری دہشتگرد تنظیم داعش نے قبول کرلی

شدت پسند دہشت گرد تنظیم داعش نےکابل ائیرپورٹ پر خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے (اے ایف پی) کے مطابق داعش نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے خودکش بمبار نے امریکی فوج کے سکیورٹی کے حصار کو توڑتے ہوئے 5 میٹر تک اندر جاکر خود کو دھماکے سے اُڑایا۔

اے ایف پی کے مطابق داعش نے کابل ائیر پورٹ پر ایک حملے کی ذمہ داری قبول کی  ہے جبکہ کابل ائیر پورٹ کے قریب  2 حملے رپورٹ ہوئے تھے۔

دوسرے حملے کے حوالے سے داعش کا  کوئی  بیان سامنے نہیں آیا ہے ۔

یاد رہے کہ کابل کے حامد کرزئی ائیرپورٹ کے قریب  یکے بعد دیگرے دو  زور دار دھماکے ہوئے تھے  جس کے نتیجے میں  12 امریکی فوجیوں سمیت 60 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

تاہم بعد ازاں مزید دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں