ڈالر ایک بار پھر مہنگا

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے آخری روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 48 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 174.98 سے بڑھ کر 175.46 روپے پر بند ہوا ہے۔

جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے اضافے سے 179 روپے 50 پیسے کا ہوگیا ہے۔

گزشتہ روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 6 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں