چین سے کوروناویکسین کی مزید 20 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں

چین کی جانب سے پاکستان کو تحفے میں دی جانے والی کورونا ویکسین کی مزید 20 لاکھ خوراکیں بیجنگ سے اسلام آباد پہنچ گئی ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کی خصوصی پرواز پی کے 6853 چین سے کورونا ویکسین کا ذخیرہ لے کر آج دوپہر سوا 12 بجے پہنچی۔
چین کی جانب سے پاکستان کو اب تک کئی لاکھ خوراکیں دی جا چکی ہیں جن میں‌سائنو فارم، سائنو ویک کیسنو شامل ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں