چین سائنو فارم کی مزید 20 لاکھ خوراکیں پاکستان کو بطور تحفہ دے گا

چین کی جانب سے پاکستان کو انسداد کورونا کے لئے سائنو فارم ویکسین کی 20لاکھ خوراکیں بطور تحفہ فراہم کی جائیں گی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ چین سے سائنو ویک ویکسین کی خوراکیں دو روز میں لائی جائیں گی ، پہلی کھیپ آج جبکہ دوسر ی کھیپ کل پاکستان کو موصول ہوگی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 15جون کوبھی پی آئی اے کے خصوصی طیارے کے ذریعےسائنو فارم ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں لائی گئی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں