کابل میں چینی سفیر نے طالبان کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ مولوی عبدالسلام سے ملاقات کی ہے۔
ترجمان افغان طالبان محمد نعیم نے ٹوئٹر پر اس ملاقات کے حوالے سے تفصیل فراہم کی۔
اطلاعات کے مطابق چینی سفیر وانگ یو نے ملاقات میں افغانستان کیلئے انسانی امداد جاری رکھنے پر زور دیا۔
ملاقات میں باہمی معاملات زیر غور آئے جبکہ چینی سفیر نے افغانستان کے لیے چین کی انسانی بنیادوں پر امداد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔