چیف جسٹس گلزار احمد کا تاریخی اقدام، پہلی خاتون جج کی تعیناتی متوقع

چیف جسٹس گلزار احمد نے تاریخی اقدام اٹھاتے ہوئے
لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ کی جج بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے 9 ستمبر کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ کا جج بنانے پر غور ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ سپریم کورٹ کے جسٹس مشیر عالم 17 اگست کو عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے، جس کے بعد جسٹس عائشہ ملک کو جسٹس مشیر عالم کی خالی نشست پر تعینات کیے جانےکاامکان ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کی عدالتی تاریخ میں اب تک کوئی خاتون سپریم کورٹ میں جج کے عہدے تک نہیں پہنچ سکی ہے۔ 

جوڈیشل کمیشن کی منظوری کی صورت میں جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں