چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین کا ملتان کے مختلف پارکوں کا دورہ

ملتان: چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین نے کہا ہے کہ شاہ شمس پارک کے سکریپ کے لیئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔جلد مثبت پیش رفت ہو گی۔جناح پارک ،البدر پارک اور زیڈ بلاک پارک میں ترقیاتی کاموں کی رفتار کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔جس میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
ان خیالات کا اظہار اُنھوں نے ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی سید شفقت رضا کے ہمراہ پارکوں کے دورہ کے موقع پر کیا ۔اس موقع پر ڈائریکٹر انجینئرنگ نذیر چغتائی اور ڈائریکٹر ہارٹیکلچر چوہدری غلام نبی بھی موجود تھے۔اعجاز حسین جنجوعہ نے مزید کہا کہ شاہ رکن عالم میں موجود پارکوں کی بحالی تیزی سے جاری ہے۔پانچ سے زائد پارکوں میں عوامی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔عوام کو سستی اور صحت مند تفریح مہیا کرنے کی ترجیح ہے۔وزیر اعظم کی کلین اینڈ گرین مہم کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں ۔ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی سید شفقت رضا نے کہا ہے کہ جناح پارک اور شاہ شمس پارک کو بہترین حالت میں بحال کریں گے۔دیگر پارکوں میں ترقیاتی کاموں کی رفتار کو تیز کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔اُنھوں نے مزید کہا کہ پارکوں میں ترقیاتی کاموں میں کوتاہی کو کسی طور پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔ترقیاتی منصوبوں کی مسلسل مانیٹرنگ کر رہے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں