پی ٹی آئی کا اپنے ہی رکن اسمبلی نور عالم کو شوکاز نوٹس جاری کرنیکا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اپنے ہی رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کو شو کاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نور عالم خان کی اپنی ہی حکومت کے خلاف بیان بازی پر پی ٹی آئی کی سینئر قیادت نے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے۔

صدر پی ٹی آئی پختونخوا پرویز خٹک نور عالم خان کو شو کا نوٹس جاری کریں گے جبکہ پرویز خٹک نے بیان بازی پر نور عالم خان سے وضاحت طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب نور عالم خان نے کہا ہے کہ پارٹی کی جانب سے کوئی شوکاز نوٹس ابھی تک نہیں ملا، میراتعلق صوبے سے نہیں وفاق سے ہے، پرویزخٹک پارٹی چیئرمین نہیں ہےاور وہ مجھے شوکازنوٹس نہیں دے سکتا، ہمیشہ مہنگائی، احتساب، کرپشن کیخلاف آواز اٹھائی ہے، اسمبلی میں گیس، آٹا اوربجلی کے مسائل کیلئے آواز اٹھاؤں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں