پی سی بی کا نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کیخلاف آئی سی سی جانے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے خلاف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی س)ی جانے کا اعلان کر دیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ سیریز منسوخی سے متعلق نیوزی لینڈ نے یکطرفہ فیصلہ کیا ، معاملہ آئی سی سی میں اٹھائیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ نے ہمیں دورہ منسوخ کرنے کی مکمل وجوہات سے آگاہ نہیں کیا گیا۔

رمیز راجہ نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کے باعث یکطرفہ فیصلہ پریشان کن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں