افغانستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پہلی پرواز کابل پہنچ گئی ہے۔
فلائیٹ نمبرپی کے 6249 اسلام آباد سے کابل روانہ ہوئی اور9 بجکر45منٹ پر پہنچی۔ کابل ائیرپورٹ پر افغان سول ایوایشن اور مقامی پی آئی اے عملے نے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔تربیت یافتہ ائیرپورٹ عملے نے ڈیوٹی جوائن کرکے پرواز کو ہینڈل کیا۔ کابل ائیرپورٹ پر پی آئی اے کا نام اور پرواز نمبر آویزاں ہے۔
پی آئی اے کا عملہ بین القوامی صحافیوں کو کابل لے کر گیا ہے۔عالمی بینک اور بین القوامی خبر رساں اداروں کی ٹیم کو واپس لے کر آیا تھا۔ کابل میں نئی حکومت کے قیام کے بعد یہ پہلی بین القوامی مسافر پرواز تھی۔
قومی ایئرلائن پی آئی اے کے سربراہ ارشد ملک کا کہنا ہے کہ اس پرواز کا مقصد پاکستان اور افغانستان میں خیر سگالی کو فروغ دینا ہے۔ پی آئی اے اور پوری دنیا کیلئے یہ آپریشن بہت اہم ہے۔