پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کی خصوصی پرواز شام سے واپس وطن پہنچ گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ائی اے کی خصوصی پروازیں اربعین کے سلسلے میں نجف، بغداد اور دمشق روانہ ہوئی تھیں، قومی پرچم بردار طیارے کو دمشق ائیرپورٹ پر واٹر گن سلامی دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خصوصی ابتدائی پرواز پر وزیر ہوابازی غلام سرور خان اور سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک بھی موجود تھے، اس موقع پر ائیرپورٹ پر وزیر ہوابازی اور سی ای او پی ائی اے کی شامی وزیر ٹرانسپورٹ سے ملاقات ہوئی اور ملاقات میں پاکستان میں شام کے سفیر بھی موجود تھے۔