’پیسا‘ ایوارڈز میں پہلی مرتبہ یوٹیوبرز، ٹک ٹاکرز کیلئے ایوارڈز کا اعلان

سالانہ ’پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز‘ (پیسا) کے لیے دوسرے سال کے ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا۔

پہلی مرتبہ ’پیسا‘ ایوارڈز میں سوشل میڈیا اسٹارز کے لیے بھی نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا ہے، جب کہ کورونا کی وجہ سے سینما بند ہونے کے باعث اس مرتبہ فلموں کے لیے نامزدگیوں کا اعلان نہیں کیا گیا۔

’پیسا‘ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق سال 2021 کے ایوارڈز کے لیے 24 کیٹیگریز کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا۔


پہلی مرتبہ انتظامیہ نے ’یوٹیوبرز، انسٹاگرامرز، ٹک ٹاکرز، ولاگرز اور ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئٹرز’ کے لیے بھی نامزدگیوں کا اعلان کیا ہے۔

دوسرے سالانہ ’پیسا‘ ایوارڈز کے لیے اس مرتبہ فلموں کے لیے کسی بھی ایوارڈز کی نامزدگی کا اعلان نہیں کیا گیا۔

پیسا ایوارڈز کی تقریب رواں برس 5 نومبر کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں