پہلا ٹیسٹ، ویسٹ انڈیز کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

جمیکا: ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان دو ٹسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ سبینہ پارک میں کھیلا جارہا ہے۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستانی ٹیم میں کپتان بابر اعظم ،محمد رضوان، اظہر علی،عابد علی،عمران بٹ، فواد عالم ، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی،یاسر شاہ , محمد عباس اور فہیم اشرف شامل ہیں۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں کپتان جیسن ہولڈر، کریگ بریتھ ویٹ، پاول، بونر، روسٹن چیز،مائر ، بلیک ووڈ، ڈی سلوا، کیمار روچ، سیلز اور واری کین شامل ہیں۔

دونوں ملکوں کے درمیان ٹیسٹ سیریز دو میچز پر مشتمل ہے۔ پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اگست اور دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اگست کو کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں