صوبہ پنجاب کے شہر صادق آباد میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ فائرنگ کا اندوہناک سانحہ ماہی چوک کے قریب پیش آیا ہے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا اندوہناک سانحہ ماہی چوک کے قریب پیش آیا ہے۔ ابتدائی طور پر اس حوالے سے علاقہ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ فائرنگ کرنے والے ملزمان جائے وقوع سے فرار ہو گئے ہیں۔
فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس، مقامی انتظامیہ اور امدادی اداروں کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے۔
پولیس نے جائے وقوع سے ثبوت و شواہد اکھٹے کیے جب کہ امدادی اداروں کے اہلکاروں نے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں دوران علاج دو زخمیوں نے دم توڑ دیا۔
علاقہ پولیس کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں ڈی ایس پی عباس اختر کی سربراہی میں کچے کے علاقے میں داخل ہو گئی ہیں جب کہ ڈی پی او اسد سرفراز بھی جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں۔