شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 1، ایم 2، ایم 3، ایم 4 ، ایم 5 اور ایم 14 بند کردیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صوابی سے برہان تک ، اسلام آباد سے لاہور تک اور فیض پور سے درکھانہ تک شدید دُھند کے باعث موٹروے بند کردیے گئے ہیں۔
اسکے علاوہ پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک ، ملتان سے رحیم یار خاں تک اور ہکلہ سے یارک تک بھی شدید دُھند کے باعث موٹروے بند کردیے گئے ہیں۔
یشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ عوام سے گذارش ہے کہ دھند کے موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کے مطابق دھند کے موسم میں گاڑیوں میں درمیانی فاصلہ عام حالات کی نسبت زیادہ رکھیں ، سفر شروع کرنے سے پہلے اور دوران سفر مدد کی صورت میں ہیلپ لائن 130 سے مدد لی جاسکتی ہے۔
اسموگ، فوگ یعنی دھند اوراسموگ یعنی دھویں سے ماخوذ ایک اصطلاح ہے، یہ ایک فضائی آلودگی ہے، جو انسان کی دیکھنے کی صلاحیت کو کم کردیتی ہے۔
ماہرین کے مطابق موسم گرما جانے کے ساتھ ہی جب دھند بنتی ہے تو یہ فضا میں پہلے سے موجود آلودگی کے ساتھ مل کر اسموگ بنا دیتی ہے۔
اس دھویں میں کاربن مونو آکسائیڈ، نائٹروجن آکسائیڈ، میتھین اور کاربن ڈائی آکسائیڈ جیسے زہریلے مواد شامل ہوتے ہیں۔
دسمبر1952ء میں لندن میں فضائی آلودگی کی لہر کو’گریٹ اسموگ‘ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے، لندن میں آلودہ دھند کی وجہ سے12ہزار سے زائد افراد اپنی زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔