سماجی کارکن،معلمہ،خاک نشینوں کی آنکھ کا تارا، اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی مقتول ڈائریکٹر پروین رحمان کا 65 واں یوم پیدائش آج منایا گیا۔
گوگل نے بھی بہادر خاتون کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خصوصی ڈوڈل جاری کیا۔
پروین رحمان نے کراچی کے پرانے گوٹھوں، غیرقانونی طور پر چلانے جانے والے ہائیڈرنٹس اور سرکاری زمینوں پربڑے پیمانے پر ہونے والی تجاوزات کو اجاگر کیا۔
13 مارچ 2013 کو پروین رحمان کو اپنے دفتر جاتے ہوئے موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔
کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پروین رحمان کے قتل کے مقدمے میں چار ملزمان کو دو، دو مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی ہے۔