پرامن افغانستان ہی پاکستان اور خطے کے لیے اہم ہے، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پرامن افغانستان ہی پاکستان اور خطے کے لیے اہم ہے۔

 تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں لکھا ہے کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاورو سے اچھا رابطہ ہوا ہے، ایک پرامن افغانستان ہی پاکستان اور خطے کے لیے اہم ہے۔

انھوں نے مزید لکھا ہے کہ پاکستان اور روس ٹرائیکا پلس کے حصے کے طور پر امن کی سہولت کاری کی کوشیش کر رہے ہیں، دنیا کے لئے ضروری ہے کہ وہ افغانستان,  اس کی مظبوط معیثت اور انسانی بنیادوں پر سرگرمیوں کی حمایت کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں