پاک ویسٹ انڈیز پہلا ٹی ٹوئنٹی؛ قومی ٹیم میں چار تبدیلیوں کا امکان

بارباڈوس: پاکستان اور ویسٹ انڈیزکی ٹیمیں آج پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ٹکرائیں گی جس کیلئے قومی ٹیم کے اسکواڈ میں چارتبدیلیوں کا امکان ہے۔


ذرائع کے مطابق بابرالیون آج ویسٹ انڈیزکو شکست دینے کے لیے پُرامید ہے جس کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں مختلف کمبی نیشن آزمانے کاعندیہ دیا ہے۔ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کیخلاف آج کے میچ میں عماد وسیم ، عثمان قادر کی جگہ شرجیل خان اور محمد نواز جبکہ محمد حسنین کی جگہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئرڈیبیو کریں گے ۔اس کے علاوہ صہیب مقصود کی جگہ اعظم خان کو دوبارہ موقع دیا جاسکتا ہے ۔

پریس کانفرس کے دوران بابراعظم کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف مختلف کمبی نیشن سےجائیں گے اور مختلف پلیئرز ‏آزمائیں گے، انہوں نے کہا کہ شرجیل کوکھلایاتوٹاپ آرڈر میں کھلائیں گے ان ہی کھلاڑیوں نےپی ایس ایل میں ‏پرفارم کیا ہے مڈل آرڈر کے کھلاڑیوں کوبیک کریں گے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف ممکنہ قومی ٹیم کپتان بابر اعظم، محمد رضوان ، فخر زمان،محمد حفیظ، شاداب خان،شرجیل خان، محمد نواز، اعظم خان ، شاہین شاہ آفریدی ،حسن علی اور محمد وسیم جونیئر پر مشتمل ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں