پاک ویسٹ انڈیز تیسرا ٹی ٹوئنٹی بھی بارش کی نذر

گیانا: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا تیسرا میچ بھی بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہو گیا۔

گیانا میں مسلسل بارش کی وجہ سے میچ آدھا گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا۔ ویسٹ انڈیز نے بمشکل 8 گیندوں کا ہی سامنا کیا تھا کہ بارش نے ایک بار پھر گیانا کا رخ کیا۔ مسلسل بارش کی وجہ سے آؤٹ فیلڈ اور پچ گیلی ہوگئی۔پلیئرز اور امپائروں نے فیلڈ کا جائزہ لینے کے بعد میچ کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 1.2 اوورز میں 15رنز اسکور کئے۔آندرے فلیچرنے 6 گیندوں 14 رنز بنائے جبکہ کرس گیل 1رن بنایا۔

میچ میں پاکستان نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو آرام دینے کا فیصلہ کیا تھا اور ان کی جگہ ٹیم میں حارث روف کو شامل کیا گیا تھا جبکہ ویسٹ انڈیز نے ایون لوئس کی جگہ آندرے رسل کو ٹیم میں شامل کیا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان کو4میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے،پہلا میچ بارش کے باعث منسوخ ہوا جبکہ دوسرے میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دی۔ سیریز کا چوتھا اور آخری ٹی ٹوئنٹی 3 اگست کو گیانا میں ہی کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں