پاک فضائیہ کا لڑاکا تربیتی طیارہ اٹک میں گر کر تباہ

اٹک میں پاک فضائیہ کا لڑاکا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کا ایک لڑاکا طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران اٹک کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ہے جس میں سے دونوں پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

ترجمان پاک فضائیہ نے بتایا ہے کہ زمین پر کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ترجمان پاک فضائیہ نے مزید بتایا ہے کہ واقعہ کی وجوہات جاننے کے لئے ائیر ہیڈ کوارٹرز نے ایک اعلیٰ سطحی بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں