پاکستان کے کم عمر جمناسٹک پلئیر جاسم محسود نے گینیز ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا

پاکستان کے کم عمر جمناسٹک پلئیر جاسم محسود نے گینیز ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 8 سالہ جاسم نے 30 سیکنڈز میں 22 کپ اپس کا چیلنج گینیز ورلڈ ریکارڈ 27 کپ اپس کر کے توڑ دیا ۔

ورلڈ لیول پر سب سے پہلے یہ ریکارڈ جاسم نے توڑا، جاسم 43 ٹائمز گینیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر عرفان محسود کے شاگرد ہیں۔

اس سے پہلے بھی عرفان محسود کے پانچ شاگرد گینیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا چکے ہیں۔

مجموعی طور پر عرفان محسود کلب کے 50 گینیز ورلڈ ریکارڈ ہوگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں