پاکستان پوسٹ کا برانچ دفاتر بند کرکے ڈیجیٹل فرنچائزز کھولنےکا اعلان

پاکستان پوسٹ نے برانچ آفسز بند کرکے ڈیجیٹل فرنچائزز کھولنےکا اعلان کردیا ہے۔وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ 30 کروڑ روپے اخراجات کے ساتھ برانچ آفسز سفید ہاتھی بن چکے ہیں۔

پاکستان پوسٹ نے ڈیجیٹل فرنچائز پوسٹ پروگرام کی توسیع کیلئے پنجاب بینک سے معاہدہ طے کرلیا ہے۔وفاقی وزیر مراد سعید نےبتایا ہے کہ برانچ پوسٹ آفسز پر اس وقت ہم 30 کروڑ روپے لگا رہے ہیں اور ان کو ڈیجیٹل فرنچائزز میں تبدیل کردیں گے۔ انھوں نے 3 سے 4 ماہ میں وزارت کے اپنے ای کامرس پورٹل کا بھی عندیہ دے دیا اور بتایا کہ فرنچائز کیلئے 10 ہزار نوجوانوں نے اپلائی کیا ہے اور476 تو اپنی مدد آپ کے تحت فرنچائز بھی بناچکے ہیں۔

مراد سعید نے کہا کہ عمران خان کے کامیاب پاکستان پروگرام سے 40 لاکھ گھروں کو غربت سے نکال کر اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے میں مدد ملے گی اور جب نوجوان کامیاب ہوگا تو پاکستان کامیاب ہوگا

اپنا تبصرہ بھیجیں